حیدرآباد ۔13۔دسمبر(پریس نوٹ) دکن کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی دارالسلام کے زیر اہتمام قومی سطح کا دو روزہ سمپوزیم ’’دی زارک۔13‘‘ ( ڈی ایس پی سسٹم ڈیزائن اینڈ لیاب ۔ ویو) کا پیر16دسمبر صبح 9:45بجے کالج کے احاطہ دارالسلام پر آغاز ہوگا۔ صدرنشین دارالسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی مہمان خصوصی ہوں گے۔ مولانا سید شاہ اکبرنظام الدین حسینی صابری رکن دارالسلام ٹرسٹ‘ پروفیسر رامچندرن‘ وائس چانسلر پرنسپال یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ (عثمانیہ یونیورسٹی) ‘ ڈین فیکلٹی آف انفارمیٹک (عثمانیہ)‘ ڈاکٹر منظور حسین پرنسپال جواہر
لال نہر وٹکنالوجیکل یونیورسٹی سلطان پور‘ مہمانان اعزازی ہوں گے۔ پرنسپال دکن کالج آف انجینئرنگ و ٹکنالوجی ڈاکٹر ایم اے ملک کے مطابق اس قومی سمپوزیم کی اختتامی تقریب منگل17دسمبر 3:45بجے سہ پہر احاطہ کالج میں مقرر ہے۔ جناب اکبرالدین اویسی رکن دارالسلام ٹرسٹ و قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی مہمان خصوصی ہوں گے۔ مولانا سید شاہ اکبرنظام الدین حسینی صابری ‘ پروفیسر ایس ایس کمار پرنسپل یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ (عثمانیہ )‘ اودے بھانو راؤ’’ سینئر منیجر کوائل کام ‘ حیدرآباد مہمانان اعزازی ہوں گے۔ کنونیر سمپوزیم ڈاکٹر لائق علی نے بتایاکہ اس سمپوزیم میں کئی علمی وفنی مقالے پیش کئے جائیں گے۔